Live Updates

نیب نے حسن نواز ،حسین نواز ،زلفی بخاری اورفواد حسن فواد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

حسن اور حسین نواز کے پاکستانی پاسپورٹ بلاک ،دونوں پاکستانی پاسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے زلفی بخاری کا نام کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا

بدھ 8 اگست 2018 22:35

نیب نے حسن نواز ،حسین نواز ،زلفی بخاری اورفواد حسن فواد کے نام ای سی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) نیب نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز سمیت فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔وزارت داخلہ نے زٴْلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے کیونکہ کابینہ کمیٹی نے زٴْلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

نیب راولپنڈی زلفی بخاری سے آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے اور ان پر لگائی گئی سفری پابندیاں بھی ختم کی جائیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 12 جون کو زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جارہے تھے جہاں امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کا نام بھی بلک لسٹ میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی حسن اور حسین کے نام پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ نے بلیک لسٹ میں ڈالا دیے اور دونوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کردیے گئے ہیں اب حسن نواز اور حسین نواز پاکستانی پاسپورٹ کا استمعال نہیں کرسکیں گے اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا دیا گیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات