Live Updates

ڈیرہ مراد جمالی، ایم ایم اے کا الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،قومی شاہراہ کئی گھنٹے بندرہی

الیکشن کمیشن کیخلاف شدید نعرے بازی ، سڑکیں بند ہونے پر مسافروں کو انتہائی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا

بدھ 8 اگست 2018 22:44

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر ڈیرہ مرادجمالی میں جمعیت علماء اسلام اور ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے الیکشن دھاندلی کے خلاف سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹائر نذرآتش کرکے شدید احتجاج ٹریفک کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک معطل احتجاجی ریلی دھرنا اور مظاہرہ الیکشن کمیشن کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی قومی شاہراہ بند ہونے سے ٹرانسپورٹر زاور مسافروں کو شدید گرمی میں انتہائی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک اور میرنظام الدین لہڑی کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی مین بازار کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی مدرسہ احسانیہ کے قریب قومی شاہراہ پر پہنچی جہاں پر مظاہرین نے ٹائرنذرآتش کرکے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردیا جہاں پر احتجاجی مظاہرین سے مولانا عبداللہ جتک ،میرنظام الدین لہڑی،علامہ عبدالحکیم انقلابی،مولانا بشیراحمد جمالی ،حاجی محمد بخش بنگلزئی ،مولانا محمد فضل مینگل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن نہیں سلیکشن تھا جس میںریکارڈ دھاندلی کرکے اپنی 2 من پسند جماعتوں کو جعلی ووٹوں سے جتوایا گیا ان نتائج کو پی ٹی آئی اور بی اے پی کے علاوہ ملک کی تمام چھوٹی بڑی اور سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے انہوں نے دعوی کیا کہ یہودی لابی اور اسلام دشمن قوّتیں عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم بنانے کی غرض سے اس کی پشت پناہی کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ 2 ماہ تک شدید گرمی میں انتخابی مہم چلانے والے عوام کے حقیقی نمائندوں کو ہرا کر ووٹ اور عوام کی بدترین تذلیل کی گئی شدید گرمی میں قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹ استعمال کرنے والے مرد و خواتین کی امیدوں پر پانی پھیر کر نتائج تبدیل کیئے گئے انہوں نے کہا کہ یہ عجیب قسم کا الیکشن تھا جس کے عملے سے غیرجانبدار رہنے کا حلف لیا گیا لیکن پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ ایجنٹوں کو زبردستی باہر نکال کر من پسند نتائج تیار کیئے گئے انہوں نے کہا کہ کمبائن پولنگ اسٹیشنوں میں امیدواروں کے مرد پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا گیا لیکن خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر مرد عملہ موجود رہا یہ بھی دھاندلی کی ایک کڑی تھی انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 18 لاکھ ووٹ مسترد کیئے گئے دھاندلی کا یہ واضح ثبوت ہے جس میں جیتنے والے امیدواروں کے بیلٹ پیپرز پر ڈبل مہریں لگا کر ان کے ووٹ ضائع کر کے ان کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مذہبی جماعتوں کو دہشت گردتنظیم کہہ کر اپنی اسلام دشمنی کا ثبوت فراہم کیا ہے ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی مذہبی جماعتیں ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں اور دہشت گردی کو اسلام اور انسانیت کا دشمن سمجھتی ہیں انہوں نے کہا کہ این آر او آف شور کمپنیوں بینک قرضہ نادہندگان میں علماء شامل نہیں یہ ان کی دیانتداری کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اربوں روپے خرچ کرکے ملک اور قوم کے خون پسینے کی کمائی کو ضائع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں اس یکطرفہ نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان آئندہ ہونے والے احتجاج کیلئے جو بھی ہدایات جاری کریں گے ہم ان کے حکم کی تعمیل کریں گے بعدازاں مشتعل کارکنان نے احتجاج ختم کرکے پرامن منتشر ہوگئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات