آئندہ24 گھنٹوں کے وران خیبر پختونخواکے اکثرعلا قو ں میں موسم جزوی ابر آلود رہیگا

بدھ 8 اگست 2018 23:04

پشاور۔8اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواکے اکثرعلا قو ں میں موسم جزوی طور پرابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ ،بٹگرام، کوہستان، ہری پور، تورغر ،مردان، صوابی ،ملاکنڈ، بونیر، چترال ،اپر دیر، لور دیر، باجوڑ، سوات، شانگلہ، پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ ،مہمند ،خیبر،بنوں،لکی مروت،شمالی وزیرستان،کوہاٹ، کرک ،ہنگواورکرم ،ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں کہیں کہیں پر گرج چمک اور تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چندایک مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔