خواتین میں مقبول ہوتا انوکھا چیلنج، جس میں ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں پانی اور زندہ مچھلیاں ڈالی جاتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 اگست 2018 23:48

خواتین میں مقبول ہوتا انوکھا  چیلنج، جس میں ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں ..
ایک نئے اور انوکھے  ”فش ان کالر بون چیلنج“ میں خواتین اپنی ہنسلی کے ہڈی کے  گڑھے میں پانی  بھر کر ان میں ایک یا زیادہ زندہ مچھلیاں  ڈالتی ہیں۔ اس چیلنج کا مقصد یہ دکھانا ہوتا ہے کہ  وہ خواتین کتنی دبلی پتلی ہیں۔
اس انوکھے چیلنج کا آغاز تین سال قبل چین میں ہوا تھا۔اسے چنگ چونگ کے ایک واٹر پارک نے شروع کیا تھا، جو اس چیلنج  کو پورا کرنے والی خواتین کو فری ٹکٹ دیتا تھا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں یہ چیلنج  ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اگرچہ یہ چیلنج ایشیائی ممالک میں خاصا مقبول ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود اسے اب تک کے احمقانہ ترین چیلنج میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ہنسلی کے ہڈ ی کے گڑھے سے صحت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں اور دوسرا یہ ننھی منی  مچھلیوں کے لیے بھی بہتر نہیں۔کوئی نہیں جانتا کہ کتنی مچھلیاں کندھے سے نیچے گر کر مرچکی ہیں۔
یاد رہے کہ چین میں دبلی پتلی خواتین، جن کی ہنسلی کی ہڈی پر واضح گڑھے بنتے ہوں، پرکشش سمجھی جاتی ہیں۔
خواتین میں مقبول ہوتا انوکھا  چیلنج، جس میں ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں ..

متعلقہ عنوان :