آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال،

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1529.23 فٹ، منگلا میں 1158.40فٹ ہو گئی

جمعرات 9 اگست 2018 12:27

آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمارجاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 254100 کیوسک اور اخرج 140000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد58600 کیوسک اور اخراج58600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد34500کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد117600کیوسک اور اخراج85300 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1529.23 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.887 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1158.40فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.128 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :