Live Updates

عابد شیر علی کی حلقہ این اے 108فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد، تحریری فیصلہ جاری

جمعرات 9 اگست 2018 13:21

عابد شیر علی کی حلقہ این اے 108فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں لیگی رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت عالیہ نے عابد شیر علی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے عابد شیر علی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔واضح رہے کہ عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی، اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فرخ حبیب کامیاب ہوئے تھے۔فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12ہزار 740ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11ہزار 529ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار عابد شیر علی کے مطابق این اے 108میں انہیں صرف 1200ووٹوں سے شکست ہوئی، ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی مگر آر او نے حقائق اور قانون کی منشا کے برعکس درخواست مسترد کردی۔عابد شیر علی نے لاہور ہائیکورٹ سے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دینے کی استدعا کی تھی، جسے عدالت عالیہ نے مسترد کردیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات