ْصاف پانی کیس میں ملوث ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا،

جوڈیشل ریمانڈ میں 18روز کی توسیع

جمعرات 9 اگست 2018 13:21

ْصاف پانی کیس میں ملوث ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) صاف پانی کیس میں ملوث ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا،احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 18روز کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے صاف پانی کیس کے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18روز کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

ملزمان کو دوبارہ 27اگست کو احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ملزمان کے وکیل نے ٹرائل شروع ہونے تک حاضری معافی کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ اب ملزمان ٹرائل شروع ہونے تک جیل میں رہیں گے۔ملزمان میں ڈاکٹر ظہیر، ندیم خالد بخاری، ناصر خالد، محمد سلیم، مسعود اختر شامل ہیں جن پر 116واٹر فلٹریشن پلانٹس میں کروڑوں روپے خورد برد کا الزام ہے۔