Live Updates

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ، دبئی اور ملائیشیاء کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی ہے لیکن اس غیر ملکی جائیداد کی منی ٹریل نہیں دی گئی، درخواست میں موقف

جمعرات 9 اگست 2018 13:38

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوپیپلز پارٹی کے قادرخان مندوخیل نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ، دبئی اور ملائیشیاء کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی ہے لیکن اس غیر ملکی جائیداد کی منی ٹریل نہیں دی گئی، کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکائونٹ کا ذکر نہیں ہے، اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میںکوئی ٹیکس نہیں دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مسترد کی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑ دی لیکن ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ فیصل واوڈا آرٹیکل62پر پورا نہیں اترتے، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا کراچی سے شہباز شریف کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات