آسٹریلیا، داعش سے تعلق کے شبے میں مزید 5 افراد کی شہریت منسوخ

جمعرات 9 اگست 2018 13:55

کینبرا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) آسٹریلیا میں دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں مزید 5 افراد کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔آسٹریلوی وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن کے مطابق یہ پانچوں دوہری شہریت کے حامل تھے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ ان افراد نے داعش کا ساتھ دینے کے لیے شام اور عراق کا سفر کیا تھا۔واضح رہے کہ 2015ء میں آسٹریلیا میں قانون میں تبدیلی کے بعد اب تک کل چھ افراد کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔