وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ملک میں پاکستانی طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر معافی مانگ لی

میں اپنے ملک کی طرف سے عبداللہ اور اس کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں،شنیرا اکرم کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 9 اگست 2018 13:30

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ملک میں پاکستانی طالب علم کو تشدد کا نشانہ ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2018ء) آسٹریلیا کی نیوکاسل یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم پر نسل پرستوں نے بہیمانہ تشدد کیا اور انہیں وطن واپس جانے کیلئے کہا گیا۔اسی حوالے سے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کرم جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے،انہوں نے معافی مانگی ہے۔ شنیرا نے اپنے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنئ پیغام میں کہا، ’یہ حملہ انتہائی ناگوار ہے۔

آسٹریلیا رہنے کے لیے ایک محفوظ اور زبردست جگہ ہے لیکن تمام ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں‘۔ انہوں نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ملک کی جانب سے عبداللہ اور ان کے اہل خانہ سے معذرات خواہ ہوں۔
واضح رہے سٹریلیا کی نیوکاسل یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم پر نسل پرستوں نے بہیمانہ تشدد کیا اور انہیں وطن واپس جانے کیلئے کہا گیا۔

(جاری ہے)

21 سالہ عبد اللہ قیصر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گزشتہ برس فروری میں نیوکاسل آئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عبداللہ کو گزشتہ ہفتے کی رات نیوکاسل یونیورسٹی کی لائبریری جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نسل پرستوں نے عبداللہ قیصر کی گاڑی کو گھیرلیا، اس دوران ایک خاتون نے اٴْن سے موبائل فون بھی چھین لیا۔عبداللہ کے مطابق نسل پرستوں نے اٴْن سے کہا کہ جاؤ پاکستان جاؤ ،ْ تمھارا یہاں سے کوئی تعلق نہیں اس دوران ایک شخص نے عبداللہ کی ناک پر مکا ماراجس کے بعد وہ زخمی حالت میں کار ڈرائیو کرکے یونیورسٹی کے جم پہنچے ،ْجہاں انتظامیہ نے انہیں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد پولیس،، کیمپس سیکیورٹی اور ایمبولینس کو بلوایا۔

۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے کیمپس گراؤنڈ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے تاہم پولیس نے اس سلسلے میں نسل پرستی کے امکانات کو مسترد کردیا۔