مغوی بچی کو واپس گھر لانے والے ہی اغواکار نکلے، پولیس نے گرفتار کرلیا

ملزمان نے حورین کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا ،ْ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد خوفزدہ ہوکر اسے واپس چھوڑ گئے ،ْ پولیس

جمعرات 9 اگست 2018 14:13

مغوی بچی کو واپس گھر لانے والے ہی اغواکار نکلے، پولیس نے گرفتار کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) شہر قائد کے علاقے فرئیر ٹاؤن سے ایک ڈھائی سالہ بچی کے اغوا میں ملوث خاتون اور اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے بچی کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کیا تاہم خبر اور سی سی ٹی وی ویڈیو میڈیا پر چلنے کے بعد ملزمان خود ہی بچی کو واپس لائے اور دعویٰ کیا کہ بچی انہیں باہر سے ملی تھی تاہم تفتیش پر انہوں نے اغوا کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سابق وزیر اعجاز جاکھرانی کی کم سن پوتی حورین کو 2 روز قبل کراچی میں فریئر تھانے کی حدود میں واقع ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، جس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی، تاہم کچھ ہی دیر بعد بچی کے ملنے پر اہل خانہ نے معاملہ ختم کردیا۔ عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے پولیس نے ملزمان کا پتا لگا لیا۔ویڈیو میں ایک خاتون کو بچی کو لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے حورین کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور میڈیا پر خبر چلنے کے بعد خوفزدہ ہوکر اسے واپس چھوڑ گئے ،ْپولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :