فیصل آباد، بیٹے نے خرچ نہ دینے پر باپ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا

جمعرات 9 اگست 2018 15:36

فیصل آباد، بیٹے نے خرچ نہ دینے پر باپ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) بیٹے نے خرچ نہ دینے پر باپ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا ،مقتول کے بھائی نے سابق بیوی اور بیٹا کے خلاف مقدمہ درج کرنے درخواست دیدی، آن لائن کو بتایا گیا کہ محلہ گلشن اقبال کالونی گوجرہ کا رہائشی شہبازاحمد ولد صابرعلی جو کہ مقامی سبزمنڈی میں سبزی وغیرہ فروخت کر تا تھاجو اپنے گھر میں گزشتہ رات سویا ہو اتھاکہ جسے نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلادیا اور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال گوجرہ سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ میں درج کرائے گئے مقدمہ میں مقتول کے بھائی عامر ابرار علوی سکنہ کچا گوجرہ نے موقف اختیارکیا ہے کہ اس کے بڑے بھائی مقتول شہباز احمد نے اپنی بیوی عشرت بی بی کوطلاق دے رکھی تھی جس پر عشرت نے اللہ دتہ باجوہ سکنہ صدیق پارک گوجرہ سے شادی کر لی۔

(جاری ہے)

جہاں سے بھی عشرت بی بی کو 3/4ماہ کے بعدطلاق ہو گئی اور جو اپنے بچوں سمیت فیصل آباد میں رہائش پذیر ہو گئی جبکہ شہباز احمد اپنے گھر میں اکیلا ہی رہتا تھا اور شہباز احمد کا بیٹاآکاش اپنے والد سے آکر خرچہ وغیرہ لیتارہامگرشہباز احمد نی5/6ماہ سے خرچہ دینا بند کر دیا۔جس کی وجہ سے آکاش کا شہباز سے جھگڑا رہتاتھاجس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آکاش نے اپنی والدہ عشرت بی بی اور اللہ دتہ باجوہ سے باہم صلاح مشورہ ہو کراسے قتل کیا ہے۔تھانہ سٹی پولیس قتل کے مختلف پہلوئوں پرتفتیش میں مصروف ہے۔