بھارتی فلم ’’نیم بیوہ‘‘جھوٹ کا پلندہ ہے۔۔۔ اے پی ڈی پی

جمعرات 9 اگست 2018 15:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ افراد والدین کی تنظیم ’اے پی ڈی پی‘ کی چیئرپرسن پروینہ آہنگر نے کہا ہے کہ بھارتی ڈائریکٹر دانش رنزو کی فہم ’ نیم بیوہ‘ جھوٹ اور پروپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیںہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروینہ آہنگر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انہیں یہ سن کر حیرانگی ہوئی ہے کہ کہ دانش رنزو نے کشمیر کی نیم بیوائوں پر ایک فلم بنائی ہے کیونکہ مذکورہ بھارتی فلم ڈائریکٹر نے کبھی کشمیرکی کسی نیم بیوہ سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی انہوںنے اے پی ڈی پی کے کسی رکن سے کبھی ملاقات کی۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی فلم ڈائریکٹر نے گزشتہ برس ایک انٹرویو میںکہا تھا کہ انہوں نے پروینہ آہنگر سے ایک ملاقات کے بعد فلم نیم بیوہ بنانے کا فیصلہ کیا جبکہ مذکورہ ڈائریکٹر سے کبھی بھی انکی ملاقات ہی نہیں ہوئی۔ پروینہ آہنگر نے کہا کہ دانش زنزر کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ و ہ اے پی ڈی پی کے دھرنوں میں شریک ہوتے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ لوگ اگر جھوٹ بول کر اور ہماری مشکلات پر فلمیں بنا کر پیسے بنانا چاہیے ہیں تو کشمیری کیا کر سکتے ہیں۔