احتجاج کے بعد جاوید ہاشمی کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی

جمعرات 9 اگست 2018 17:43

احتجاج کے بعد جاوید ہاشمی کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر احتجاجاً گاڑی گیٹ کے سامنے کھڑی کر دی جس کے بعد انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینئر سیاستدان سابق وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نوازشریف اور ان کی صاحبزادی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں ملاقات کی اجاز ت نہیں دی گئی جس کے بعد جاوید ہاشمی نے گیٹ پر زبردستی گاڑی کھڑی کردی۔ بعد ازاں انتظامیہ نے جاوید ہاشمی کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی ۔