Live Updates

بھارت کی جانب سے آرٹیکل اے۔35 کی منسوخی کشمیریوں کو مستقل رہائشی حق سے محروم اور اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے،

بھارت ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو کشمیر جانے کی اجازت بھی نہیںدے رہا ہے، پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے، افغانستان سیمت تمام مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنا کر دار ادا کرتے رہیں گے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی ہے، دفتر خارجہ کو اس کا علم نہیں تھا، تمام نان کیریئر ڈپلومیٹس اپنے کنٹریکٹ کے مطابق مستعفی سمجھے جائیں گے تاوقتکہ نئی حکومت انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت نہ کرے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 9 اگست 2018 17:54

بھارت کی جانب سے آرٹیکل اے۔35 کی منسوخی کشمیریوں کو مستقل رہائشی حق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل اے۔35 کی منسوخی کشمیریوں کو مستقل رہائشی حق سے محروم اور اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے، بھارت ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو کشمیر جانے کی اجازت بھی نہیںدے رہا ہے، پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے، افغانستان سیمت تمام مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنا کر دار ادا کرتے رہیں گے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی ہے، دفتر خارجہ کو اس کا علم نہیں تھا، تمام نان کیریئر ڈپلومیٹس اپنے کنٹریکٹ کے مطابق مستعفی سمجھے جائیں گے تاوقتکہ نئی حکومت انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت نہ کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی ریاتی دہشت گردی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام نے آرٹیکل اے۔35 کی منسوخی کے خلاف مکمل ہڑتال کی۔ ترجمان نے کہا کہ آرٹیکل اے۔35 کا خاتمہ کشمیریوں کو مستقل رہائشی حق سے محروم اور اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتہ کے دوران 12 کشمیریوں کوشہید کیا، بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا اور بھارت ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو کشمیر میں جانے کی اجازت بھی نہیں دے رہا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سکولوں کو جلائے جانے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، جیسے ہی حتمی رپورٹ آئے گی میڈیا کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ افغانستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کا مؤقف بھرپور اندز میں پیش کیا جائے گا۔ پاک۔روس تعلقات کے حوالہ سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان فوجی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے، دونوں ممالک نے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کی ہیں۔ روسی فیڈریشن کے یوم بحریہ پر پاکستانی بحریہ کے پی این ایس نے ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں تقریبات میں بھی شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے، بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی ہے، دفتر خارجہ کو اس کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام نان کیریئر ڈپلومیٹس اپنے کنٹریکٹ کے مطابق مستعفی سمجھے جائیں گے تاوقت کہ نئی حکومت انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت نہ کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات