Live Updates

عمران خان کے 3 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشنز کلیئر

جمعرات 9 اگست 2018 17:56

عمران خان کے 3 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشنز کلیئر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کلیئر کر دئیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔عمران خان کو این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے باعث تینوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے ،ْعمران خان کی جانب سے غیر مشروط معافی پر ازخود نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 131 لاہور سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے لیکن این اے 53 اسلام آباد سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔خیال رہے کہ ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس میں عمران خان کی جانب سے آج بابر اعوان پیش ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کا جواب مسترد کر کے عمران خان سے بیان حلفی اور ان کا دستخط شدہ معافی نامہ طلب کر لیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات