انڈر۔ 17 سندھ ہاکی چیمپئن شپ 14 اگست سے شروع گی

جمعرات 9 اگست 2018 17:59

انڈر۔ 17 سندھ ہاکی چیمپئن شپ 14 اگست سے شروع گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انڈر۔17 سندھ ہاکی چیمپئن شپ 14 اگست سے شروع گی۔ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان جمالی نے بتایا کہ چیمپئن شپ سندھ کے چار مختلف ڈسٹرکٹ میں کھیلی جائے گی جس میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور خیرپور شامل ہیں۔ کراچی سنٹر میں ڈی ایچ اے ایسٹ، ڈی ا یچ اے سائوتھ، ملیر اور ڈی ایچ اے سینٹرل شامل ہیں جبکہ حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ جامشورو، میرپور خاص، سانگھڑ، حیدرآباد شامل ہیں جبکہ خیرپور سنٹر میں ڈسٹرکٹ دادو، ڈسٹرکٹ نوشیرو فیروز، ڈسٹرکٹ نوابشاہ، ڈسٹرکٹ خیرپور شامل ہیں جبکہ سکھر سنٹر میں ڈسٹرکٹ جیکب آباد، ڈسٹرکٹ کشمور، ڈسٹرکٹ گھوٹکی، ڈسٹرکٹ لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں یکم جنوری 2002ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو عمر کے ثبوت کیلئے اپنے ہمراہ نادرا کا اصل ’’ب‘‘ فارم لانا ہوگا ورنہ کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ رمضان جمالی نے بتایا کہ ہر سنٹر سے دو، دو ٹیمیں فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ 26 اگست سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔