ملیر کے نوجوان فٹبالروں کو ہمیشہ سپورٹ اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا رہو ں گا،جان محمد بلوچ

جمعرات 9 اگست 2018 18:36

ملیر کے نوجوان فٹبالروں کو ہمیشہ سپورٹ اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) بلدیہ ملیر میں کھیل وثقافت کو نکھارنے کیلئے بلدیہ ملیر کے تحت ملیر فٹبال شہید ناصر بلوچ کے نام سے منصوب ایک اکیڈمی قائم کی گئی ہے اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے فٹبال کے نوجوان کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کی اور ملیر فٹبال شہید ناصر بلوچ اکیڈمی کو دس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیاافتتاحی تقریب میں پیپلز ڈاکٹر فورم رہنماء ایوب بلوچ ،پی ایس ٹو چیئرمین عمر جان بلوچ ،عابد بلوچ ودیگر آفیشل بھی شریک تھے تقریب سے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاشہید ناصر بلوچ ملیر کی پہچان، ملیراور پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیںان کی شخصیت کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتاان کے نام سے ملیر فٹبال اکیڈمی کو منصوب کیا جانا خوش آئند اقدام ہے ہماری نوجوان نسل کھیل کے میدانوں میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہی ہے، کرکٹ کی طرح فٹ بال بھی پاکستان کا مقبول ترین اور عوامی کھیل ہے ملیر فٹبال شہید ناصر بلوچ اکیڈمی مبارک باد کی مستحق ہے کہ شہید ناصر بلوچ کی یاد میں اکیڈمی قائم کی اور نوجوان نسل کومنفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کو یوسی کی سطح پر فعال کررہے ہیں،کراچی کے بیشمار فٹ بالروں نے بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ، دیگر کھیلوں کی طرح اگر سرکاری سطح پر فٹ بال کے کھیل کی بھی سرپرستی کی جائے تو ہمارے کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر یں گے، نوجوانوں کے بہترمستقبل کیلئے ہر حد تک جا کر کام کرینگے، کھیل کے میدانوں کو فعال رکھنے سے ہماری نوجوان نسل جرائم ، منشیات کی لعنت اور غیر اخلاقی سرگرمیوںسے دور رہے گی، ہم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور ملیر کے نوجوان فٹبالروں کو ہمیشہ سپورٹ اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے جس مرحلے پر بھی میری ضرورت ہوگی اس کیلئے میں ہمیشہ تیار رہونگا، ملیر کے فٹبالر اپنے کھیل کو نکھارنے میں دن رات محنت کریں مجھے امید ہے آپ لوگ ملیر اور ملک کا نام ضرور روشن کرینگے بعد از ا ں عمر جان بلوچ و دیگر شرکاء نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔