دنیا میں بالاکوٹ کا نقشہ دکھا کر امداد اکٹھی کی گئی مگر وہ یہاں کے مکینوں کے کام نہ آ سکی، حاجی طاہر خان

جمعرات 9 اگست 2018 19:01

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) بالاکوٹ کی سماجی شخصیت حاجی طاہر خان نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگی کیلئے ضروری ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترا جائے، تحصیل بالاکوٹ زلزلہ سے متاثرہ تحصیل ہے جسے ماضی میں بدقسمتی سے نظرانداز کیا گیا، پوری دنیا میں بالاکوٹ کا نقشہ دکھا کر امداد اکٹھی کی گئی مگر نہ تو وہ امداد بالاکوٹ کے مکینوں کے کام آ سکی اور نہ ہی اس کے بعد سے منتخب نمائندے عوامی امیدوں اور توقعات پر پورا اتر سکے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی بھرپور توجہ توانائیاں صرف کریں تاکہ عوامی امیدوں اور توقعات کا بھرم رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کم سے کم وقت میں حل کرنے کی ضرورت ہے اور زلزلہ کے بعد سے جو مسائل بالاکوٹ کی عوام کو درپیش ہیں انہیں حل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :