کراچی، آصفٖ زرداری کے قریبی ساتھی و سٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین حسین لوائی کو جیل میں دل کا دورہ

حسین لوائی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار تھے ،انہیں طبی امداد کے لئے این آئی سی وی ڈی منتقل کردیا گیا ہے،ذرائع

جمعرات 9 اگست 2018 19:44

کراچی، آصفٖ زرداری کے قریبی ساتھی و  سٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصفٖ زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لئے این آئی سی وی ڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین کو جیل میں دل کا دورہ پڑا،جس پر انہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا۔

ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق حسین لوائی کا قومی ادارہ برائے امراض قلب میں علاج جاری ہے، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔واضح رہے کہ چھ جولائی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو سندھ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار کر کیا تھا،ان پر غیر قانونی طور پر پاکستانی پیسے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق پیسے کی منتقلی میں حسین لوائی سمیت سات افراد شامل تھے،ان ملزمان نے منی لانڈرنگ کے لیے سات افراد کے شناختی کارڈز پر 29جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے تھے۔ جن کے ذریعے تیس ارب سے زائد کی کرپشن کی گئی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے لئے سمٹ اور سندھ بینک سمیت تین بینکوں میں انتیس جعلی اکاؤنٹس کھولے گئے۔ یہ اکاؤنٹس انورمجید کیاومنی گروپ کے ملازمین استعمال کرتے تھے۔ صرف سمٹ بینک کے 16 اکاؤنٹس کے ذریعے 20 ارب کا لین دین ہوا۔ اکاؤنٹس میں ملک ریاض کے داماد زین ملک، شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی نے بھی پیسے جمع کرائے،زین ملک کی جانب سے 2 ارب روپے کی رقم جمع کرائی گئی۔