یمن ،بچوں کولے جانے والی بس پرحملہ،درجنوں ا فراد ہلاک یا زخمی

39افراد ہلاک اور 51زخمی ہوئے ہیں، حوثی باغیوں کے ٹی وی کا دعوی

جمعرات 9 اگست 2018 19:55

یمن ،بچوں کولے جانے والی بس پرحملہ،درجنوں ا فراد ہلاک یا زخمی
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) شمالی یمن میں جمعرات کے روزبچوں کولے جانے والی ایک بس پرحملے کے نتیجے میں درجنوں ا فراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں ،یہ بات ریڈکراس کی عالمی کمیٹی نے کہی ہے ۔ریڈکراس تنظیم نے ٹوئیٹرپرمزیدتفصیلات بتائے بغیرکہاکہ شمالی سعدہ کی داہیان مارکیٹ میں جمعرات کی صبح بچوں کولے جانے والی ایک بس پرحملہ ہوا،جس کے بعددرجنوں ہلاک اورزخمی افرادکو آئی سی آرسی کے تعاون سے چلنے والے ایک ہسپتال پہنچایاگیاہے۔

(جاری ہے)

اس کامزیدکہناہے کہ عالمی انسانی حقوق کے قانون کے تحت تنازعہ کے دوران عام شہریوں کی حفاظت لازمی ہوتی ہے ۔ حوثی باغیوں کے المصیراٹی وی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 39افرادہلاک اور51زخمی ہوئے ہیں ،جن میں زیادہ تربچے شامل ہیں ،اس نے سعودی قیادت میں حکومت کی طرف سے شیعہ باغیوں کے خلاف برسرپیکاراتحادپرایک فضائی حملے میں بس کونشانہ بنانے کاالزام عائدکیاہے ۔فوری طورپرتصدیق ممکن نہیں ہوسکی ہے ،کہ ہلاکتوں کی تعدادکتنی یاحملے کے پیچھے کون ملوث ہے ۔فوری طورپراتحادکی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے ،جس نے سال 2015ء میں عالمی سطح پرتسلیم شدہ حکومت کے اقتدارکی بحالی کیلئے مداخلت کی تھی جب اسے دارالحکومت صنعاء سے باغیوں نے نکال باہرکردیاتھا۔

متعلقہ عنوان :