انڈونیشیا: لومبوک میں ایک اور زلزلہ،کئی عمارتین منہدم ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا

اتوار کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر300سے بڑھ گئی

جمعرات 9 اگست 2018 20:01

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) انڈونیشیائی جزیرے لومبوک میں6.9 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے کئی عمارتین منہدم ہو گئیں۔ تاہم اس دوران ہلاک و زخمی ہونے والوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لومبوک میں اتوار کو آنے والے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر300سے بڑھ گئی ہے ۔ انڈونیشیاکے وزیربرائے سیکیورٹی امورویرانتوجوکئی ،کاکہناتھاکہ تازہ ترین اپڈیٹ یہ ہے کہ 319افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام نے ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لومبوک انڈونیشیا کا ایک مشہور سیاحتی جزیرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :