سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور معیشت کو مضبوط خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام کرنا ہو گا ،ملک رفیق رجوانہ
سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل اور خوشحالی کی نوید ہے ، ملک سے دہشت گردی کے خامے کے لئے حکومت ، افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی اداروں نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر مان ہے ان کے خلاف بات کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،گورنر پنجاب
جمعرات 9 اگست 2018 20:12
(جاری ہے)
تقریب میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ، اعجاز نثار بانی سی ای او کلب پاکستان ، اکرم المجید سہگل چیئر مین پاتھ فائنڈر گروپ اور عامر نیازی سی ای او ایچ آر ایس جی ریکروٹنگ کے علاوہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا چاہیے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی پالیسیاں بنانے کے لئے بڑی بڑی کمپنیوں کو تھنک ٹینک بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی اس کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو حکومت کے ساتھ چلنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایف بی آر اور دیگر سرکاری اداروں کے قوانین کو مزید آسان بنانا ہو گا تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کسی قسم کی دقت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔گورنر نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہذا ہمیں اس کی ترقی اور کسان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں اور پاکستانی قوم ذہانت کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں ۔ گورنر پنجاب نے سی ای او کلب کے منتظمین کو بزنس کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ 100 بیسٹ پرفارمنگ سی ای اوز اینڈ کمپنیز ‘‘ بک سرمایہ کاروں کے لئے بہترین گائیڈ ثابت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او کلب نے پاکستان میں بک کلچر کو پھر سے زندہ کیا ہے اس موقع پر گورنر پنجاب نے ’’ اٹھارویں سی ای او سمٹ ایشیا 2018 ء ‘‘ اور’’ 100 بہترین سی ای اوز اینڈ کمپنیز ‘‘بُک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اُنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سوینئرز بھی تقسیم کیے۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.