چیئرمین واپڈا کی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات
سپریم کورٹ نے دیا مر بھا شا اور مہمند ڈیمز کی جلد تکمیل کیلئے عملدرآمد کمیٹی سفارشات کی توثیق کر دی
جمعرات 9 اگست 2018 20:31
(جاری ہے)
دیا مر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی آبادکاری کا مسئلہ ایک دہائی سے زیرِ التوا تھا تاہم ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات میں اِس اہم معاملے پر تاریخی پیش رفت ہوئی ہے ، عملدرآمد کمیٹی نے متاثرین کی آباد کاری کے لئے ایک نیا فارمولا وضع کیاہے اورسپریم کورٹ نے اِس کی توثیق کر دی ہے ،اِس فارمولے کی وجہ سے آبادکاری کے لئے مقامی لوگوں کی ضروریات اور خواہشات کوپورا کرنے میں مدد ملے گی اور دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا جلد آغاز بھی ہو سکے گا۔
سپریم کورٹ نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لئے سابق مہمند ڈیم ایجنسی میں زمین کی جلد از جلد خریداری پر مبنی سفارش کی بھی توثیق کر دی،سپریم کورٹ کو پیش کی گئی سفارشات میں اِس بات کو بھی اجاگر کیاگیا کہ پراجیکٹ ایریا میں اعتماد سازی کیجامع اقدامات کی بدولت مقامی آبادی کو صحت ، تعلیم اور آمدورفت کی سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں ملازمتوں کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔سپریم کورٹ کے بنچ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور محکمے مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کے لئیضروری اقدامات عمل میں لائیں تاکہ دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیمز پر تعمیراتی کام کے جلد آغاز اور پاکستان کے لوگوں کے جینے کے حق کو یقینی بنایا جاسکے۔سپریم کورٹ نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) کی سربراہی میں قائم ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے کام کے معیار اور رفتار کی تعریف کی۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.