پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1 کروڑ 94لاکھ ڈالراضافے سے 10ارب 36 کروڑ ڈالرز ہوگئے، مجموعی ملکی زرمبالہ ذخائر 17ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اگست 2018 19:44

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست 2018ء) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1 کروڑ 94لاکھ ڈالراضافے سے 10ارب 36 کروڑ ڈالرز ہوگئے، مجموعی ملکی زرمبالہ ذخائر 17ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق مشکل معاشی حالات کے شکار پاکستان کے حوالے سے مثبت خبر سامنے آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کے روز جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1 کروڑ 94لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے سے اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 10ارب 36 کروڑ ڈالرز ہوگئے ہیں۔ جبکہ ملک کے مجموعی ملکی زرمبالہ ذخائر 17ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب 63 کروڑ ڈالرہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ پاکستان کو اس وقت ماہانہ 2 ارب ڈالرز کی کمی کا سامنا ہے۔ اسی باعث ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں نئی حکومت ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کے پاس جا سکتی ہے۔ یوں پاکستان پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔