Live Updates

فردوس شمیم نقوی سمیت تمام رہنمائوں کراچی کے عوامی مسائل کے سلسلے میں ماہانہ رپورٹ طلب کی جائے گی، عمران خان

جب تک کراچی ترقی نہیں کرے گا، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ اس وقت ہماری ترجیح حکومت بنانا ہے بنی گالہ میں پارلیمانی اجلاس کے بعد فردوس شمیم نقوی اور خرم شیر زمان کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو

جمعرات 9 اگست 2018 22:15

فردوس شمیم نقوی سمیت تمام رہنمائوں کراچی کے عوامی مسائل کے سلسلے میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں پارلیمانی اجلاس ختم ہوا جس میں چیئرمین عمران خان نے کراچی کے منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔ عمران خان نے کراچی سے الیکشن جیتنے والے رہنمائوں کو مبارکباد دی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں پی ٹی آئی کراچی سے الیکشن جیتی ہے ۔ چیئرمین عمران خان نے فردوس شمیم نقوی کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ فردوس شمیم نقوی سمیت تمام رہنمائوں کراچی کے عوامی مسائل کے سلسلے میں ماہانہ رپورٹ طلب کی جائے گی۔ بعد ازاں صدر پی ٹی آئی کراچی فردوس شمیم نقوی اور خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت آنے کے بعد سو دن کے پروگرام پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا جب تک کراچی ترقی نہیں کرے گا، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ اس وقت ہماری ترجیح حکومت بنانا ہے۔ اجلاس میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عمران خان کو کراچی میں پانی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ہم نے کراچی والوں سے بہت سے وعدے کیے ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ ان وعدوں کو پورا کیا جائے۔ پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی نے ہمیں بہت بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔ شہر کراچی کے مسائل ہمیں حل کرنے ہیں۔ وفاق کے ذریعے ہم کراچی کی خدمت کرسکتے ہیں۔ عمران خان کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آئندہ کا دور صوبہ سندھ میں تحریک انصاف کا ہوگا۔ عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی کے مسائل وفاق سے بھی حل کیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں کراچی کو بہت نقصان پہنچایا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کراچی کے مسائل کا ازالہ ہو۔ کراچی ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات