Live Updates

لیگی رہنما عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد،پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 9 اگست 2018 22:15

لیگی رہنما عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد،پی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کومسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن این اے 108سے جاری کیا گیا ہے ۔عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے 112740 جبکہ سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے 111529 ووٹ حاصل کئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات