ڈیٹول کا ملک بھر میں طلبہ کواسکالر شپ دینے کا اعلان

جمعرات 9 اگست 2018 22:21

ڈیٹول کا ملک بھر میں طلبہ کواسکالر شپ دینے کا اعلان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) ریکٹ بینکیزر پاکستان لمیٹڈ کے معروف برانڈ ڈیٹول نے ملک بھر میں اسکول جانے والے طلبہ کو اسکالرشپ جیتنے کا موقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس اسکالر شپ کو جیتنے والے بچوں کی پورے سا ل کی اسکول فیس ڈیٹول کی جانب سے ادا کی جائے گی (شرائط و ضوبط لا گو ہونگی)۔اس مہم میں شرکت کے لئے ڈیٹول کے کسی بھی صابن کو خرید کر0306-3Dettol پرمس کال دیں۔

مس کال کے بعدآپ کو ایک کال اور ایس ایم ایس (میسج)کے ذریعے اسکالر شپ میں حصہ لینے کے تمام طریقہ کار کی تفصیل بتائی جائے گی۔ اس مہم میں شرکت کی آخری تاریخ 31اگست2018 ہے۔ ریکٹ بینکیزر پاکستان لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ(ہیلتھ) ہمایو ں فاروق کے مطا بق نئے تعلیمی سال کی شروعات بچوں او روالدین دونوں کے لیے -پر مسرت موقع ہے، لیکن بد قسمتی سے کچھ بچے بیماری کے باعث با قاعدگی سے اسکول نہیں جا سکتے ۔

(جاری ہے)

ڈیٹول کی اس مہم کا مقصدبچوں کی صحت کی حفاظت کرنا اوراسکولوں میں ان کی حاضری کو یقینی بنانا ہے جوکہ ہمارے صفا ئی مہم"ہوگا صاف پاکستان" کابھی حصہ ہے اسی بنیاد پر طلبہ کو سخت محنت اور پوری توجہ کے ساتھ تعلیم پر دھیان دینے کے ارادے سے ڈیٹول" بیک ٹو اسکول" اسکالر شپ متعارف کرائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ڈیٹول اسکول پروگرام میں ہر سال20لاکھ سے زائد طلبہ کو صفائی کی اہمیت اور صابن سے ہاتھ دھو نے کی آ گا ہی دی جا تی ہے تا کہ تعلیمی سال میںان کو بیمار پڑنے سے بچا یا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :