گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے بے دخل کیے گئے مزدوروں کا گڈانی روڈ پر دھرنا ،گڈانی شہر اور شپ بریکنگ یارڈ جانے والے سڑکوں کو بلاک کر دیا

جمعرات 9 اگست 2018 22:49

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے بے دخل کیے گئے مزدوروں کا گڈانی روڈ پر دھرنا گڈانی شہر اور شپ بریکنگ یارڈ جانے والے سڑکوں کو بلاک کر دیا تحصیلدار گڈانی کے ساتھ مذاکرات کے بعد دھرنا ختم دوسری جانب لیبر ٹھیکیدار کے حامیوں نے بے دخل کیے گئے مزدوروں کے خلاف دوبارہ دھرنا دیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 91 میں چند مزدوروں کو بے دخل کردیا گیا تھا جس پر ان مزدوروں نے گڈانی شہر اور شپ بریکنگ یارڈ جانے والے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تحصیلدار گڈانی نے بے دخل کیے گئے مزدوروں سے مذکرات کرکے روڈ بحال کرادیا مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم گڈانی کے مقامی ہیں شپ بریکنگ یارڈ میں ہمیں لوہے اٹھانے کی مزدوری بھی نہیں دی جارہی ہے نوکری کیلے کہتے ہیں کہ کسی وڈیرے کی سفارش لاؤ پھر ملے گا اب ہم غریبوں کو کہاں وڈیروں کی سفارش مل سکتی ہے دوسری جانب ابھی تک ٹریفک مکمل طور پر بحال ہی نہیں ہوئی تھی کہ مذکورہ پلاٹ کے لیبر ٹھیکیدار کے حامیوں نے دوبارہ روڈ بلاک کردیا ٹھیکیدار کے حامیوں کا کہنا تھا کہ جو بے دخل کیے گئے مزدوروں نے ہمارے خلاف دھرنا دیا تھا انکے خلاف مقدمہ درج ہونے تک ہم روڈ نہیں کھولیں گے اسی دوران گڈانی کا ایک شہری احتجاج کے دوران گزرنے کی کوشش کی تو ٹھیکیدار کے حامی مظاہرین اس پر ٹوٹ پڑے اور شہری کی جم کر پٹائی کی گڈانی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی مذکورہ پلاٹ کے فورمین سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو نکالنے میں ہمارا کوئی واسطہ نہیں یہ لیبر ٹھیکیدار کا معاملا ہے مذکورہ پلاٹ کے لیبر ٹھیکیدار کے حامیوں کی جانب سے مسلسل دو گھنٹے تک روڈ بند رکھا گیا گڈانی پولیس کے ذمہ داران منت سماجت کرتے رہے مگر مظاہرین ڈٹے رہے آخر میں پولیس کی جانب سے بے دخل کیے گئے مزدوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے واضع رہے کہ بے گناہ شہری پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔