انتخابات میں ہارو جیت نظر یاتی تحریکوں کا راستہ نہیں روک سکتی،حافظ نعیم الرحمن

دھاندلی کو دھاندلی ہی کہیںگے اور لوگوں کو بتائیں گے دھاندلی کیسے کی گئی ہے، ضلع بن قاسم کے اجتماع کارکنان سے خطاب

جمعرات 9 اگست 2018 22:49

انتخابات میں ہارو جیت نظر یاتی تحریکوں کا راستہ نہیں روک سکتی،حافظ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی کو دھاندلی ہی کہیںگے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ دھاندلی کیسے کی گئی ہے ، الیکشن کمیشن کی سر پرستی میں من پسند نتائج حاصل کیے گئے ۔پاکستان اسلام کے لیے بنایا گیا اور اس ملک میں اسلامی انقلاب ضرور آئے گا ،جماعت اسلامی ایک دعوتی و نظر یاتی تحریک اورزندہ اجتماعیت کا نام ہے۔

دعوت کا کام جاری رکھیں گے ، مخالفین میں اضافہ کرنے کے بجائے لوگوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں۔ملک میں اللہ کی حاکمیت قائم کرنے کیلئے انتخابی میدان میں اترے ۔ انتخابات میں ہاروجیت نظریاتی تحریکوں کا راستہ نہیں روک سکتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت مسجد قریشاں لانڈھی نزد چراغ ہوٹل میں اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید،امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبدالجمیل خان،نائب امیر اور الیکشن سیل کے انچارچ سیداقبال سعید،سیکریٹری مرزافرحان بیگ اورعارف رحمان نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقامت دین کا کام پوری زندگی کا سودا ہے ۔شیطان انسانوں میں مایوسی اور انتشار کو پیدا کرتا ہے ۔

ہم شیطان کا راستہ روکیںگے اور لوگوں کو دین کے لیے متحد کیا جائے گا۔ عوام سے مسلسل رابطہ قائم رکھا جائے گا۔نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم کرینگے۔ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے ۔ہمیں اپنے پلیٹ فارم کو اور زیادہ وسعت دے کر اورلوگوں کو اپنا ہمنوا بناکرفرسودہ نظام کاخاتمے اورملک سے غربت بھوک اور افلاس کو جڑسے اکھاڑنے کی جدو جہد جاری رکھنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت خدمت کا نشان ہیں ۔عیدالضحی کے موقع پر ہم قربانی کی کھالیںجمع کر کے رفاعی پروجیکٹ چلاتے ہیں ۔ کارکنان عیدالضحی کے موقع پر غریب اور مستحق لوگوں کیلئے کھالیں جمع کریں اور رب کی خوشنودی حاصل کریں۔عبدالرشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ منصب اور عہدے ایک امتحان ہیں ہمیں اس عہدے کو دعوت کیلئے استعمال کرنا ہوگا اور رب کی زمین پر رب کے نظام کی جدوجہد کو تیز تر کرنا ہو گا۔

ہماری کوشش ہو گی کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ انتخاب میں ہار جیت ہوتی ہے ہمیں اپنی کوتاہیوں کا جائزہ لینا ہوگا ۔ہمارے کارکنان اورذمہ داران نے مسلسل دو ماہ انتھک جدوجہد کی ۔اللہ اس کو قبول فرمائے اور ملک میںقرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے ہماری جدوجہد کو قبول فرمائے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر کارکنان ایک نئے جوش ،عزم اور ولولے کے ساتھ چرم قربانی مہم میں حصہ لیں ۔

ہرسال بن قاسم کی کھالوں میں اضافہ ہوتا رہاہے ۔انشاء اللہ اس سال بھی بن قاسم کی جمع شدہ کھالوںمیں ریکارڈاضافہ ہوگا۔سیداقبال سعید نے کہا کہ قیادت پر اعتماد ہی نظریاتی تحریکوں کا اثاثہ ہوتی ہے ۔الخدمت کے نگراں عارف رحمان نے اس موقع پر الخدمت کی رپورٹ پیش کی ۔