انٹرنل پولیس اکائونٹیبلٹی برانچ کا قیام، آئی جی سندھ چیئرمین ہوں گے

جمعرات 9 اگست 2018 23:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے انٹرنل پولیس اکائونٹیبیلٹی برانچ (آئی اے بی) قائم کردی۔ یہ برانچ آئی جی سندھ کی چیئرمین شپ میں کام کرے گی جبکہ ایڈیشنل آئی جی رینک کا پولیس افسر اس کی نگرانی کرے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے مذکورہ برانچ کی سربراہی کے لئے ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کو باقاعدہ نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی اے بی میں سندھ پولیس کی ہر رینج سے دو ایس ایس پیز شامل کئے جا رہے ہیں جبکہ ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک اس برانچ کی معاونت کریں گے۔ اس برانچ کے تحت پولیس کے خلاف بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز یا اختیارات کا ناجائز استعمال پر کاروائی سمیت دیگر شکایات بشمول انکوائری وڈسپوزل وغیرہ پر انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں متذکرہ برانچ اپنی تمام تر کاروائیوں پر مشتمل تفصیلات کے لئے صرف آئی جی سندھ کو جوابدہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :