اسٹریٹ کرائمز و دیگر جرائم کے انسدادکی حکمت عملی و پلان کو غیر معمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ

جمعرات 9 اگست 2018 23:05

اسٹریٹ کرائمز و دیگر جرائم کے انسدادکی حکمت عملی و پلان کو غیر معمولی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز و دیگر جرائم کی انسدادی حکمت عملی و پلان کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور اس پر عمل درآمد مزید غیر معمولی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، ریکی اور نگرانی جیسے اقدامات میں باہم روابط کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور سراغ رسانی و خفیہ معلومات کے تحت جرائم کی بیخ کنی یقینی بنائی جائے۔

امجد جاوید سلیمی نے ہدایت کی کہ جرائم سے متاثرہ علاقوں میں متعلقہ پولیس کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خلاف انسدادی اقدامات میں حفاظت خود اختیاری جیسے ضروری امور کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ پیٹرولنگ اور دیگر اقدامات کے دوران انتہائی مستعد اور چوکنا رہیں۔

متعلقہ عنوان :