جمعیت طلبا اسلام پاکستان کے سابق صوبائی سیکریٹری جنرل ، ڈائریکٹر ایجوکیشن کیپٹن قاضی غلام رسول مینگل انتقال کرگئے

جمعرات 9 اگست 2018 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) جمعیت طلبا اسلام پاکستان کے سابق صوبائی سیکریٹری جنرل ، ڈائریکٹر ایجوکیشن کیپٹن قاضی غلام رسول مینگل انتقال کرگئے ہیں وہ قاضی عارف مینگل ، قاضی عابد مینگل کے والد، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد کے صاحبزادے ایڈوکیٹ حافظ منیر احمد کے سسر، جمعیت کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نوشکی قاضی عبدالحئی مینگل کے چچا، قاضی عبدالحمید مینگل کے بھائی تھے، ان کی نماز جنازہ نوشکی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد ، حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ، قاضی ہارون، ڈاکٹر نور اللہ، حاجی منظور مینگل، حافظ زبیر احمد، حافظ سعید احمد، حاجی غلام علی کاکڑ،حافظ عبید الرحمن محمد حسنی اور دیگر عزیزو اقارب ،شہریوں اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔