Live Updates

کراچی، تمام حلقے کھولنے کے دعویداروں نے کا یوٹرن ، این اے 131میںمتوقع شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کرلی ہے،خواجہ طارق نذیر

جمعرات 9 اگست 2018 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ تمام حلقے کھولنے کے دعویداروں نے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیتے ہوئے این اے 131میں اپنی متوقع شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کرلی ہے۔تحریک انصاف کی پالیسیاں ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہیں۔ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی تحریک انصاف کی حکومت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکے گی۔

عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو عوام نشان عبرت بنادیں گے۔جمعرات کو جاری بیان میں خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ آئین پاکستان اجازت دیتا ہے کہ جن حلقوں میں شکست کا فرق 5ہزار ووٹوں سے کم ہو وہاں دوبارہ گنتی کرائی جاسکتی ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی تقریر میں بڑھک مارتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن جو حلقہ چاہے گی وہ کھلوادیا جائے گا لیکن ''یوٹرن خان'' ایک مرتبہ پھر اپنے دعووں سے پھر گئے ہیں اور حلقہ این اے 131لاہور میں ہونے والی دوبارہ گنتی سے انہوںنے راہ فرار اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق اور عمران خان کے ووٹوں میں صرف 500کا فرق ہے۔اتنے کم فرق کی وجہ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی خواجہ سعد رفیق کا آئینی اور قانونی حق ہے۔خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی عمران خان حکومت زیادہ پائیدار نہیں ہوگی اور جلد ہی عوام نئے انتخابات کی طرف جائیں گے۔مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے قائد میاں نواز شریف کے ''ووٹ کو عزت دو'' کے نعرے کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات