Live Updates

اٹک،ضلعی سیاسی شخصیات نے میجر طاہر صادق سے حلقہ این اے 55 کی نشست برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 9 اگست 2018 23:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) بلدیہ اٹک کے کونسلران حاجی محمد اکرم خان ، شیخ نثار احمد ، ملک جاوید اختر ، سابق امیدوارکونسلر شیخ طارق محمود ، رہنما تحریک انصاف میجر گروپ شیخ صدام حسین ، سابق کونسلر ندیم اختر ، سابق سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ ملک افتخار اور دیگر رہنماوں نے مرکزی الیکشن آفس تحریک انصاف اٹک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کی 3 قومی و صوبائی اسمبلی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے میجر طاہر صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حلقہ این اے 55 کی نشست برقرار رکھیں کیونکہ یہ مطالبہ اس حلقہ انتخاب کے عوام کا بھی ہے اٹک کی 114 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے دونوں اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقہ سے بیک وقت بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے میجر طاہر صادق جنہوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے ان سے ضلع اٹک کے تمام لوگوں کو امیدیں وابستہ ہیں خاص طور پر این اے 55 جس میں ضلعی صدر مقام اٹک ، حضرو اور حسن ابدال شامل ہیں یہ نشست میجر طاہر صادق اپنے پاس رکھیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات