لاہور ، محکمہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے صوبہ بھر کے افسران اور ملازمین ڈیمز تعمیر کیلئے ایک دن کی تنخواہ دینگے

جمعرات 9 اگست 2018 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) محکمہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے صوبہ بھر کے افسران اور ملازمین ڈیمز تعمیر کیلئے ایک دن کی تنخواہ دینگے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کے 3800 ملازمین ایک دن کی تنخواہ دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم میں جمع کروائیں گے۔ صوبے بھر کے 1300 افسران ڈیمز فنڈ ایک دن کی تنخواہ دینگے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے 2500 ملازمین ڈیمز فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دینگے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر بھی ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ محکمہ کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل، ڈپٹی پراسیکیوٹرز بھی ایک دن کی تنخواہ دینگے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز بھی ایک دن تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینگے۔ محکمہ کے انتظامی افسران اور ملازمین بھی ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :