اسحاق ڈار کے دن گنے گئے،حتمی قدم اٹھا لیا گیا

اسحاق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں شامل، پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 9 اگست 2018 21:36

اسحاق ڈار کے دن گنے گئے،حتمی قدم اٹھا لیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اگست 2018ّء) اسحاق ڈار کے دن گنے گئے،حتمی قدم اٹھا لیا گیا۔ اسحاق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں شامل، پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نیب کیسسز میں مطلوب ہیں اور اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں جبکہ سابق وزیر خزانہ اس وقت بیماری کو جواز بنا کر لندن میں موجود ہیں۔انکو وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے اور انکے ریڈ وارنٹ بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آج حتمی قدم اٹھا لیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا۔یاد رہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کے نام بھی بلیک لسٹ میں ڈال کر انکے پاسپورٹ بلاک کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کی خبر کے مطابق حسن اورحسین نوازکےنام پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ نے نیب کی درخواست پر بلیک لسٹ میں ڈالے۔

بتایا گیا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کردیے گئے ۔حسن اور حسین نواز اب اپنا پاکستانی پاسپورٹ استعمال نہیں کر سکیں گے۔حسن اور حسین نواز کے نام نیب کی درخواست پربلیک لسٹ میں ڈالے گئے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزارے ایون فیلڈ، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نامزد تھے، جن کی مسلسل غیر حاضری پر احتساب عدالت نے ان کا کیس الگ کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دیا تھا۔احتساب عدالت 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔