ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی تقریبات کے تحت سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

جمعرات 9 اگست 2018 23:28

ڈی جی خان۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی تقریبات کے تحت سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کرد یا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی نے سپورٹس سٹیڈیم کے جمنیزیم میں ٹیبل ٹینس کی سروس کر کے کیا․ اس موقع پر چیف آرگنائزر / ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی او رجنرل سیکرٹری پریس کلب سہیل رضا درانی نے صدارت کی ․ قبل ازیں مہمانوں کے ساتھ کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا․ مہمان خصوصی انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی نے افتتاحی تقریب کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انسانی صحت میں کھیل کااہم کردار ہے جسم کو چاق وچوبند رکھنے اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کیلئے ورزش ضروری جس کیلئے سپورٹس ناگزیر ہے ․ انہوںنے کہاکہ سپورٹس فیسٹیول میں پہلی مرتبہ صحافیوں کو شامل کیا گیا ہے اور صحافیوں کی بڑی تعداد مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے بہتر مشق بھی کر رہی ہے ․ ریفری کے نتائج کے مطابق ٹیبل ٹینس سنگل ایونٹ پریس کلب کے مقابلو ںمیںسہیل رضا درانی نے پہلی ، طارق برمانی نے دوسری اور احمد علی قریشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ․ اوپن سنگل ایونٹ میں عاصم خان کاکڑ اول ، عمار قریشی دوم او رشہریار سوم رہے ․ اوپن ڈبلز ایونٹ میں عاصم خان کاکڑ اور شہر یار نے پہلی ، عمار قریشی او رڈاکٹر خرم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ․ افتتاحی تقریب میں چیف لائبریرین ای لائبریری شفقت رفیق ، عرفان شاکر ، عدیل احمد ، ارشد علی اور دیگر موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :