Live Updates

خادم حسین رضوی نے عمران خان کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا

تحریک انصاف کی مکمل حمایت نہیں کریں گے، تاہم جو بھی اچھی بات ہو گی اس کی تعریف ضرور کریں ساتھ ضرور دیں گے: سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اگست 2018 22:00

خادم حسین رضوی نے عمران خان کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست 2018ء) خادم حسین رضوی نے عمران خان کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا، تحریک انصاف کی مکمل حمایت نہیں کریں گے، تاہم جو بھی اچھی بات ہو گی اس کی تعریف ضرور کریں ساتھ ضرور دیں گے، سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی کل 116 نشستوں پر فتح حاصل، جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف فتح حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ تاہم ان انتخابات میں تحریک اںصاف کی فتح نہیں بلکہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کی حیران کن کارگردگی سب سے بڑا سرپرائز قرار پائی۔ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ نے سندھ اور خیبرپختوںخواہ سے کامیابیاں سمیٹیں جبکہ ملک بھر سے کل 21 لاکھ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں علامہ خادم حسین رضوی اگلے انتخابات میں مزید اچھے نتائج دیں گے۔ دوسری جانب علامہ خادم حسین نے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر ردعمل بھی دیا ہے۔ خادم حسین رضوی نے عمران خان کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مکمل حمایت نہیں کریں گے، تاہم جو بھی اچھی بات ہو گی اس کی تعریف ضرور کریں ساتھ ضرور دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات