Live Updates

ضمنی انتخابات میں این ای53 سے پارٹی ٹکٹ کا امیدوارہوں ، چودھری اشرف گجر

الیکشن جیت کر اسلام آباد کو درپیش صحت،پانی، تعلیم ،سیوریج ، صفائی جیسے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کریں گے،سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات

جمعرات 9 اگست 2018 23:36

ضمنی انتخابات میں این ای53 سے پارٹی ٹکٹ کا امیدوارہوں ، چودھری اشرف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی عدالتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین چودھری اشرف گجر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں این ای53 سے پارٹی ٹکٹ کا امیدوارہوں الیکشن جیت کر اسلام آباد کو درپیش صحت،پانی، تعلیم ،سیوریج ، صفائی جیسے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔گزشتہ روز سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دوحصوں میں تقسیم ہے ایک سیکٹر اور دوسرا چیف کمشنرکے تحت دیہی علاقے سیکٹرز کی بھی حالت خراب ہے لیکن دیہی علاقوں کا تو کوئی پرسان حال نہیں ہے چیف کمشنرپروٹوکول ڈیوٹی میں مصروف رہتے ہیں اور علاقہ میں جانا تو درکنار مسائل سننا بھی گوارا نہیں کرتے ہیں۔

اسلام آباد دنیا کا واحد دارالحکومت ہے جہاں بلڈنگ بائی لاز پر عمل درآمد نہیں کیاجاتاہے نہ کوئی قانون ہے جس کا جہاں جی چاہتاہے تعمیرات کھڑی کرلیتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد پچاس لاکھ گھر بنانے کا جو وعدہ کیاہے اس کے تحت غریب اور متوسط طبقے کو رہائشی سہولیات میسر ہونگی، اس وقت پوری دنیا میں ملٹی سٹوری گھر بنانے کا رواج ہے لیکن پاکستان میں زرعی زمین پر گھر بنائے جارہے ہیں ،اس وقت ہمارا کسان شدید مسائل کا شکارہے یہ واحد صنعت ہے جس کی وجہ سے ہمارا ملک چل رہاہے ، کسانوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے ، انہیں ٹیوب ویل، زرعی سہولیات ،بجلی پر سبسڈی کے لیے ہماری حکومت مکمل اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی ،میرٹ اور قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی ،پی ٹی آئی کی حکومت پر لوگوں کی توقعات ہیں جن پر پورا اترنے کی کوشش کی جائے گی۔عدالتی اصلاحات لائی جائیں گی ،عدالتوں کو مقررہ وقت میں فیصلے کرنے کا پابند بنانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت ہمارے ملک کی ضرورت ہے کہ کسی بھی مقتول کے چالیسویں پر لوگ یہ بحث کررہے ہوں کہ قاتل کو پھانسی جائز تھی یا ناجائز تھی یا پھر قاتل کو رہاکرنا درست تھا یا غلط ،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں سالہاسال تک انصاف کے لیے دھکے کھانے پڑتے ہیں ،دیوانی اور فوجدار ی مقدمات کا فیصلہ تین ماہ میں لازمی ہونا چاہیے ، حکم امتناعی دوماہ سے زیادہ نہیں رہنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ ایک وکیل کی ایک جگہ سماعت کے دن ہیں دیگر عدالتوں میں بھی وکیل کی پیشی ہوتی ہے جس سے وکیلوں کو بہانہ مل جاتاہے اور وہ کسی بھی کیس میں پیش نہیں ہوتے کہیں سیرسپاٹے کررہے ہوتے ہیں اور عدالتوں میں دوسری عدالت میں ہونے کا بہانہ بنادیا جاتاہے۔چودھری اشرف گجر نے بتایاکہ نوازشریف کے کیس میں مدعا علیہان کے پاس دفاع کے لیے کچھ نہیں ہے پہلے کیس کی طرح باقی کیسوں میں بھی انہیں سزا ہوسکتی ہے ،دیوانی کیسز میں بارثبوت ملزم پر ہوتاہے جو کہ نوازشریف کے وکلائ پیش نہیں کرسکے ہیں جو تھوڑے بہت ثبوت دینے کی کوشش کی گئی ہے وہ بھی عدالت نے قابل تسلیم قرار نہیں دیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سال2013ئ کے ضمنی الیکشن میں حمزہ شہباز اور چودھری نثار کی وجہ سے شکست ہوئی تھی ، حمزہ شہباز نے انہیں کمپئن نہیں کرنے دی ،آئے روز پنجاب ہا?س میں بے مقصد میٹنگز بلا کر حلقہ میں کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ چودھری نثار نے بطور وزیر داخلہ ضمنی الیکشن کے دن چھٹی نہ کرکے ہمارے ووٹ خراب کیے اور جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دینے تھے وہ دفاتر میں چلے گئے جس سے ٹرن آ?ٹ کم اور ہمارے ووٹ ضائع ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ انجم عقیل کے حوالے سے انہیں پہلے ہی بتا دیا تھاکہ وہ سیٹ نہیں نکال سکیں گے لیکن حمزہ شہباز کی وجہ سے اس وقت ہم الیکشن میں شکست کھاگئے تھے۔انہوں نے کہا حلقہ این اے 53کے ضمنی انتخابات میں فتح پی ٹی آئی کے امیدوار کی ہوگی اور جیت کر اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں کیپٹل سٹی بنائیں گے۔۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات