Live Updates

کوہلو میں بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی کے مسئلے کو حل کرنے سمیت علاقے میں 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کم کردی گئی ہے،میر نصیب اللہ مری

میری کوشش ہے اپنے حلقے سمیت صوبے کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں ، نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات 9 اگست 2018 23:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ کوہلو میں بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی کے مسئلے کو حل کرنے سمیت علاقے میں 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کم کردی گئی ہے میری کوشش ہے کہ اپنے حلقے سمیت صوبے کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ کیسکو کے چیف ایگزیکٹو بلوچستان عطاء اللہ بھٹہ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نے کیسکو چیف کو کوہلو اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے بجلی کی بندش سے زمینداری بھی تباہی کے دھانے کی جانب بڑھ رہی ہے علاقے میں لوڈشیڈنگ کی کمی سمیت وولٹیج میں کمی بیشی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو ان مشکلات اور مسائل سے چھٹکارا مل سکیں اس موقع پر کیسکو چیف عطاء اللہ بھٹہ نے کہا کہ کوہلو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 2 گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے اور وولٹیج کی کمی کے مسئلے کو بھی دور کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ اوور بلنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں اعلیٰ حکام سے بات چیت کر کے اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے تاکہ کوہلو سمیت صوبے کے دیگر عوام کے مسائل کو بہتر طور پر حل کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر میر نصیب اللہ مری نے کیسکو چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ کا مسئلہ بھی زمینداروں کا بڑا پرانا ہے اس کے حل کو سنجیدگی کے ساتھ یقینی بنا کر ان کی مشکلات کا دور کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل کرپشن اور دیگر اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے عوام نے انہیں منتخب کر کے ایوان میں بھیجا ہے ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے تاکہ ان کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بناکر زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات