Live Updates

کوئٹہ،اہم اجلاس، جام کمال مشترکہ طورپر وزیراعلیٰ ، اسپیکر کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو نامزد

وزارتیں اتحادیوں میں تقسیم کرنے کے لئے فارمولا طے

جمعرات 9 اگست 2018 23:52

کوئٹہ،اہم اجلاس، جام کمال  مشترکہ طورپر وزیراعلیٰ ، اسپیکر کیلئے میر ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی ‘ عوامی نیشنل پارٹی ‘ پی ٹی آئی ایچ ڈی پی جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کا اہم اجلاس بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال کی صدارت میں اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ‘ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند ‘ بلوچستان عوامی پارٹی کے سیداحسان شاہ ‘ جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ سمیت نومنتخب اراکین اسمبلی سردار صالح بھوتانی‘ انجینئرزمرک خان اچکزئی ‘ سردار عبدالرحمان کھیتران ‘ میرسلیم کھوسہ ‘ سعیدہاشمی ‘ حاجی محمد خان طوراتمانخیل ‘ سردارمسعود لونی ‘ مٹھاخان کاکڑ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جام کمال کو مشترکہ طورپر وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کردیا جبکہ اسپیکر کے لئے میر عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کر دیا گیا اجلاس میں وزارتیں اتحادیوں میں تقسیم کرنے کے لئے فارمولا طے پا گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات