یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ قانون میں ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام میں داخلے لینے کی تاریخ میں 20اگست تک توسیع

جمعرات 9 اگست 2018 23:52

کوئٹہ۔ 09 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ قانون میں ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام میں داخلے لینے کی تاریخ میں 20اگست تک توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ قانون کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق والدین اورطالب علموں کے پرزور اسرار پر شعبہ لاء میں ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام میں فال سمسٹر2018 کے لئے داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں20 اگست تک توسیع کی گئی ہے تاکہ انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا انتظار کرنے والے طالب علم بھی مستفیدہوسکیں۔

اعلامیہ کے مطابق سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے امیدوار داخلہ لینے کے لیئے درخواست فارم جمع کراسکتے ہیں۔درخواست فارم یونیورسٹی آف تربت کی ویب سائیٹ www.uot.edu.pkکے علاوہ کمشنری روڈ پر واقع شعبہ قانون تربت یونیورسٹی اور مین کیمپس گھنہ میں رجسٹرار آفس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔