پاکستان پیپلزپارٹی کا اسلام آباد میں احتجاج کے دوران عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال سے لاتعلقی کا اعلان

جمعرات 9 اگست 2018 23:53

پاکستان پیپلزپارٹی کا اسلام آباد میں احتجاج کے دوران عدلیہ کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں احتجاج کے دوران عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے اور عوامی مسائل پر اپنی رائے دینے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے کوششیں کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی کبھی بھی نازیبا زبان کے استعمال کی حمایت نہیں کرتی اور پارٹی سیاست میں ذاتی عناد اور ہتک آمیز زبان کے خلاف ہے اور رہے گی۔

متعلقہ عنوان :