جاپانی جوڑا دنیا کا سب سے طویل العمر جوڑا بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 اگست 2018 23:57

جاپانی جوڑا دنیا کا سب سے طویل العمر  جوڑا بن  گیا

ایک جاپانی جوڑے کی مجموعی  عمر 208 سا ل ہے اور یہ جوڑ  اپنی شادی کی 80ویں سالگرہ منا  رہا ہے۔گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا عمر رسیدہ ترین  جوڑا بن  گیا ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ماساؤ متسوموٹو کی عمر 108 سال اور میاکو سوندا کی عمر 100 سال ہے۔

(جاری ہے)

اس جوڑے کی مجموعی عمر 208 سال اور259 دن ہے۔ اس جوڑے کی 66 سال سے 77 سال تک کی عمر کی 5 بیٹیاں بھی ہیں۔
گینیزورلڈ ریکارڈ کے مطابق اب تک سب سے قدیم ترین شادی شدہ جوڑا ناروے کے کارل ڈولوین اور گرڈن ڈولوین ہیں۔ 2004 میں کرڈن ڈولوین کے انتقال تک ان کی مجموعی عمر 210 سال، 1 مہینہ اور 34 دن ہو چکے تھے۔