سول ایوی ایشن حکام نے بڑی عید پر ملازمین کو بُری خبر سنا دی

سول ایوی ایشن ملازمین کو عید الاضحیٰ پر بونس نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اگست 2018 10:47

سول ایوی ایشن حکام نے بڑی عید پر ملازمین کو بُری خبر سنا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2018ء) : عید الاضحٰی کی آمد آمد ہے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر کئی اداروں نے ملازمین کو بونس اور عیدی دینے کا اعلان کررکھا ہے لیکن سول ایوی ایشن ملازمین نے اس عید پر اپنے ملازمین کو بونس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن میں بونس کے معاملے میں بڑے افسران نے خود کو درجہ چہارم ملازمین کے برابر لا کھڑا کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایچ آر کی جانب سے جاری مراسلے میں چھوٹے ملازمین کو عید بونس نہ دینے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں حالانکہ گذشتہ روایت کے مطابق عید بونس عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر دیا جاتا ہے اورعید بونس کی تقسیم چار گروپس میں کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

سروس گروپ 1 سے گروپ 4 کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور عید بونس دی جاتی ہے ۔سروس گروپ 5 سے گروپ 8 کے عملے کو موجودہ ایک بنیادی تنخواہ بطور عید بونس دی جاتی ہے ۔

سروس گروپ 9 سے گروپ 11 کے عملے کو ایک بنیادی تنخواہ اورایگزیکٹیو گروپ 1 سے گروپ 9 کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد بطور عید بونس دیا جاتا ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایچ آر سمیر سعید کی جانب سے جاری مراسلے میں عید بونس نہ دینے کی وجہ ایگزیکٹیو گروپ 1 سے گروپ 9 کے افسران کو آدھی بنیادی تنخواہ اور درجہ چہارم کے معمولی ملازمین کو پوری بنیادی تنخواہ دینا بتایا گیا ہے ۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ عید قربان پر ملنے والے بونس سے عید پر قربانی میں حصہ ڈالنے کے لیے مدد مل جاتی تھی لیکن رواں سال ہمیں اس بونس سے محروم کر دیا گیا جس کی وجہ سے ہم افسردہ ہیں۔کئی وفاقی اور صوبائی محکمہ جات میں ملازمین کو قبل از وقت تنخواہوں اور ریٹائرڈ افسران کو قبل از وقت پنشنز کی ادائیگیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ ملازمین کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر سکے۔

متعلقہ عنوان :