چین دنیا میں اپنے جوہری معیارات کی تشہیر کرے گا

جمعہ 10 اگست 2018 13:17

شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) چین نے کہا ہے کہ وہ 2027ء کے آخر تک عالمی جوہری معیارات میں اہم کردار ادا کرنے کے ارادے سے اپنی جوہری صنعت کے تکنیکی معیارات کی دنیا بھر میں تشہیر کرے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز شائع کابینہ کی نئی ہدایات کے مطابق چین کی نیوکلیائی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ چین کے دو بڑے نیوکلیائی پروجیکٹ ڈیولپرز، چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) اور چائنا جنرل نیوکلیئر پروجیکٹ کارپوریشن (سی جی این) مل کر جدید تھرڈ جنریشن کے نیوکلیائی پلانٹ ہولانگ ون کی بیرونی ممالک میں تشہیر و توسیع کریں گے۔