Live Updates

تحریک انصاف کو کراچی سے بڑی خوشخبری مل گئی

عدالت نے تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اگست 2018 13:36

تحریک انصاف کو کراچی سے بڑی خوشخبری مل گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست2018ء) عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈ ا کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے۔عدالت نےکامیابی کانوٹیفکیشن روکنےسےمتعلق سابقہ فیصلہ بھی واپس لےلیا۔سندھ ہائیکورت نےفریقین کو ٹریبونلز سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ٹربیونلز کودوبارہ گنتی سےمتعلق میرٹ پرفیصلے کی ہدایت جاری کردی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ٹریبونل ایک ماہ کے اندر دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کرے۔فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہبا تھا کہ عدات نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میری فتح کے بعد ڈرامہ کیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف جتنا عرصہ اقتدار میں رہے اتنی تو میری عمر نہیں ہے۔

آج پھر ہماری فتح ہوئی ہے اور ہم قانون کے مطابق چلیں گے۔واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ۔درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران فیصل واوڈا کے لیے ماحول ساز گار بنایا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے بینرز اور پوسٹرز اتارتے رہے جب کہ الیکشن مہم میں مدمقابل فیصل واوڈا کے بینرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی نہیں اتارے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دن ان کی جماعت کو کئی شکایات موصول ہوئیں، ان کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور پولنگ ایجنٹس کو سادہ کاغذ پر نتائج دیے گئے جب کہ گنتی کے لیے ریٹرنگ افسر نے درخواست مسترد کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوکراچی کے حلقہ این اے 249 میں شہباز شریف کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔تاہم ابعدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈ ا کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات