Live Updates

ووٹ رازداری کا معاملہ؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی معافی قبول کر لی

الیکشن کمیشن نے این اے 53 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اگست 2018 13:47

ووٹ رازداری کا معاملہ؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی معافی قبول کر لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے معاملے میں عمران خان کی معافی قبول کر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازدری ظاہر کرنے پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نوٹس 3۔1کے تناسب سے واپس لیا۔چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کی معافی قبول کرنے پر معذرت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ پامال کرنے کے حوالے سے شواہد کو ریکارڈ ہونا چاہئیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کا این اے 53سے کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز ووٹ کی رازداری پامال کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کا تحریری جواب مسترد کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کروایا تھا۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر ووٹ نہیں دکھایا۔ اور نہ ہی ان کی مرضی سے ووٹ کی تصاویر لی گئی تھیں۔ رش کے باعث مہر لگانے والی جگہ کا پردہ گرگیا تھا، عمران خان نے پوچھا تھا کہاں کھڑے ہوکر مہرلگاؤں۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان ووٹ دینے آئے تو میزیں ٹوٹ گئیں اور اسکرینیں بکھر گئیں۔

تاہم الیکشن کمیشن نے نے کہا ہے کہ عمران خان 10 اگست کو اپنے دستخط کے ساتھ بیان حلفی جمع کروائیں۔جس کے بعد آج عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے مؤکل کا دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی جمع کرایا جس میں الیکشن کمیشن نے نوٹس واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔جواب میں مزید کہا گیا کہ میں جب بیلٹ یپپر پر مہر لگا رہا تھا تو ٹیبل کے اطراف مہر لگاتے وقت میڈیا اکٹھا تھا، میڈیا نے میری مرضی یا اجازت کے بغیر تصاویر اور فوٹیج بنائی، میں نے جان بوجھ کر ووٹ کی رازداری ظاہر نہیں کی اور اس میں میرا کوئی کردار نہیں تھا، لہٰذا غیر ارادی اقدام پر الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات