کیکی چیلنج کی ویڈیو کیوں بنائی بھارتی شہریوں کو بطور سزاتین دن سٹیشن صاف کرنے کاحکم

پولیس نے ان افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ایک مجسٹریٹ نے ان کی سزا کا فیصلہ کیا

جمعہ 10 اگست 2018 15:01

کیکی چیلنج کی ویڈیو کیوں بنائی بھارتی شہریوں کو بطور سزاتین دن سٹیشن ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) بھارت کے مغربی شہر ممبئی کے تین افراد کیکی ،کیکی چیلنج کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سزا کے طور پر تین دن تک ایک ریلوے سٹیشن کو صاف کریں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے ان افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ایک مجسٹریٹ نے ان کی سزا کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کی ویڈیو کی شبیہہ یہ بتاتی ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں لوگ کس طرح کیکی کیکی چیلنج پر پرفارم کر رہے ہیں۔

کیکی چیلنج کو ان مائی فیلنگز چیلنج کا نام بھی دیا جا رہا ہے جس میں کینیڈین گلوکار ڈریک کے نئے سپر ہٹ گانے ان مائی فیلنگز پر چلتی گاڑی سے اتر کر سڑک پر گاڑی کے ساتھ چلتے چلتے ڈانس کرنا ہوتا ہے۔بہت سے صارفین اس چیلنج کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر رہے ہیں لیکن اس دوران کئی حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ انڈیا سمیت کئی ممالک نے اس رحجان کے حوالے سے تنبیہ بھی جاری کی ہے۔